ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم ایل اے کا متنازع بیان،زیادہ بچے پیداکرکے مسلمانوں نے رچی ملک پر حکومت کرنے کی سازش

بی جے پی ایم ایل اے کا متنازع بیان،زیادہ بچے پیداکرکے مسلمانوں نے رچی ملک پر حکومت کرنے کی سازش

Mon, 01 Jan 2018 23:17:23    S.O. News Service

جے پور،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے الوار شہر سے بی جے پی کے ایم ایل اے بنواری لال سنگھل کے ایک فیس بک پوسٹ سے تنازع ہوگیا ہے۔اس پوسٹ کے بعد جب شہرکے ممبر اسمبلی بنواری لال سنگھل سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلم سماج کے ذریعہ 2030تک پورے ملک کی حکمرانی کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لینے کے لئے سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت مسلمانوں کی آبادی بڑھائی جا وہاں ہے۔ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہندو جوڑے ایک یا دو بچے پیدا کر رہے ہیں جبکہ مسلم جوڑے 8سے 14بچوں تک کر رہے ہیں،کئی بار مسلم جوڑے اولاد پیدا کرنے کے لئے خواتین کو خریدکرلاتے ہیں،جس رفتارسے مسلم آبادی بڑھ رہی ہے، آنے والے سالوں میں ہندووں کا وجود خطرے میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ مسلم آبادی ہونے کی وجہ سے اکثر ریاستوں کے وزیر اعلی،ہندوستان کے وزیر اعظم اور صدر مسلمان ہوں گے۔اس کے بعد اس طرح کے قوانین مسلمانوں کی طرف سے بنائے جائیں گے کہ ہندوؤں کا وجود خطرے میں ہوگا۔مسلمان ہندوؤں کوجیل میں ٹھوس دیں گے اور وہ خود ہندوؤں کے وسائل استعمال کریں گے۔


Share: